اوپ واچ

مظلوم کی آواز

غزہ میں پانی کی تنصیبات تباہ، انسانی بحران مزید شدید

غزہ میں پانی کا بحران

غزہ کی پٹی میں پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور واٹر نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصان نے انسانی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ فلسطینی واٹر اتھارٹی کے مطابق، 90 فیصد سے زائد پانی پینے کے قابل نہیں رہا۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے خبردار کیا ہے کہ صاف پانی کی کمی کی وجہ سے بچوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

غزہ میں صاف پانی کی قلت نے صحت کے بحران کو جنم دیا ہے۔ لوگ نمکین پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے گردوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی برادری نے غزہ میں پانی کی تنصیبات کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاہم محاصرے کی وجہ سے مرمت کا سامنا غزہ میں داخل نہیں ہو سکا۔